فرانسیسی دارلحکومت میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں 178سے زائد افرادمارے گئے ہیں جس کے بعد داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینا شروع کردی ہیں اور اس اقدام کی وجہ سے ان حملوں میں داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیاجارہاہے تاہم باضابطہ طورپر ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔
برطانوی میڈیا کے
مطابق فرانس میں ہونیوالے حملوں کے بعد داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیناشروع کردی ہیں اور کئی نے مٹھائیوں کی تصاویر شیئرکیں ۔ تجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ ان حملوں سے آگے بڑھ کر دیکھیں تو فرانس میں مسلمانوں کیلئے جینا مزید مشکل ہوجائے گاکیونکہ مساجد کی نگرانی بڑھ جائے گی اور اسی طرح مسلمانوں پر دہشتگردی کے شکوک وشبہات کی وجہ سے اُن کا جینا محال ہوجائے گا، سیکیورٹی ادارے پیچھاکریں گے ۔